Skip to main content

Chicken Biryani Recipeچکن بریانی

Chicken Biryani Recipe

اجزاء:
•  
• چکن ---- سوا کلو 
• چاول ---- ایک کلو 
• ادرک لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ 
• نمک ---- حسب ذائقہ 
• پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین عدد درمیانی 
• ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ----- چھ عدد درمیانے 
• دہی (پھینٹا ہوا) ----- ایک پیالی 
• سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ 
• ہلدی پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ 
• لال مرچ پسی ہوئی ---- دو کھانے کے چمچ 
• دھنیا پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ 
• گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ 
• ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ---- چھ سے آٹھ عدد 
• ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی 
• پودینہ (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی 
• ثابت گرم مصالحہ ----- دو کھانے کے چمچ 
• زردے کا رنگ ---- ایک چٹکی 
• دودھ ---- ایک پیالی 
• کیوڑہ ایسنس ----- چند قطرے 
• کوکنگ آئل ---- ایک پیالی 

                                                                              ترکیب:
دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کر لیں- 

ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں- 

جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں- پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں- 

چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں- 

بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں- دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑ ک دیں- 

دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں- 

Comments

Popular posts from this blog

Iftar

MORE RECIPES کچوری (  Kachori  ) زیرہ چٹنی (  Zeera Chatni  ) اَلسی کا رائتہ (  Alsi Raita  ) آلو بڑے فرائیڈ سین.. (  Aloo Bary Fried Sa..  ) دہی فرائی آلو (  Dahi Fry Aloo  ) تازہ آلو بخارا ڈرنک (  Taza Aloo Bukhara ..  ) کرکری کلیجی (  Kurkuri Kaleji  ) ایپل چیڈر پائی (  Apple Cheddar Pie  ) کوئیک بنانا ٹریٹ (  Quick Banana Treat  ) اچاری میکرونی (  Achari Macroni  ) ڈبل میٹ کباب (  Double Mate Kabab  ) رومالی کباب (  Romali Kabab  ) فروٹ سیلیڈ (  Fruit Salad  ) اسپائسی چکن سینڈوچ (  Spicy Chicken Sand..  ) دہی بڑا مکس (  Dahi Bara Mix  ) دہی بڑا مصالحہ (  Dahi Bara Masala  ) اسپائسی ویجیٹیبل ر.. (  Spicy Vegitable Ro..  ) پیچ منٹ (  Peach Mint  ) چیکو شیک ( ...